15 اکتوبر 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے آج باکو میں ای سی او سربراہی اجلاس کے ضمن میں اپنے پاکستانی ہم منصب آصف علی زرداری سے ملاقات کی –

ابنا: ایران کے صدراتی پریس دفتر کے مطابق  اس ملاقات میں صدرمملکت ڈاکٹر احمدی نژاد نے علاقائی ممالک پر اپنا تسلط قائم کرنے اور علاقے کے عوام کو کمزور کرنے کےلئے دشمن طاقتوں کی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں جو کوئی ان دشمن طاقتوں کے اہداف کے دائرے میں اقدام  کرےوہ انکی سازشوں میں برابر کا شریک ہے –

صدرمملکت ڈاکٹر احمدی نژاد نے ممالک میں ڈیموکریسی کے قیام کےلئے اسلحہ اٹھانے کو مذموم اقدام قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ علاقائی ممالک ، سامراجی طاقتوں کی سازشوں سے ہوشیار رہیں –

اس ملاقات میں پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے بھی علاقے کی موجودہ مشکلات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان مشکلات کے حل کےلئے مناسب اقدامات کی ضرورت ہے –

اس موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے صدور نے دوجانبہ تعلقات کی مزید توسیع اور عالمی و علاقائی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیا کیا --.......

/169